لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے میں اپنی والدہ کو زندگی میں بہت یاد کرتی ہوں ، وہ میری رہنماء تھیں۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ عفت عمر نے بتایا کہ میرے پہلے پراجیکٹ کا پہلا چیک 500 روپے کا تھا لیکن دوسرا چیک مجھے 12 ہزار روپے کا ملا تھا، میں نے ان پیسوں سے اپنی امی کو سونے کے کڑے بنوا کر دیئے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں ماں کو بہت یاد کرتی ہوں، میں سنگل پیرنٹ پروڈکٹ ہوں، میری ماں نے مجھے بہت اچھے اور بہت دھڑلے سے پالا تھا، میری والدہ میری رہنماء ، میری بہترین دوست اور میری پارٹنر تھیں۔
عفت عمر کا کہنا تھا کہ میری والدہ ہی میرے لئے والد تھیں کیوں کہ انہوں نے مجھ پر بہت سختی کی، ان کے علاوہ مجھے زندگی میں کسی کی کمی محسوس نہیں ہوتی۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں زندگی میں آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہوں، اور سمجتھی ہوں کہ جو ہوگیا وہ ہوگیا اب آگے بڑھیں۔
عفت عمر کی جانب سے اپنے حالیہ انٹرویو کے مختلف حصوں کو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر بھی شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے میزبان کا شکریہ ادا کیا۔
thankyou sooooo much https://t.co/iDxWeGb5OW
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) December 10, 2022