دیپیکا پڈوکون اپنی آئندہ فلم میں پولیس یونیفارم میں نظر آئیں گی

Published On 10 December,2022 11:20 pm

ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی نامور اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم سنگھم اگین میں اجے دیوگن کیساتھ پولیس یونیفارم میں جلوہ گر ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر روہت شیٹی کی کوپ یونیورس ایک سیریز ہے جس میں پولیس افسران کے کرداروں پر فلم بنائی جاتی ہے،دیپیکا اس سیریز کی پہلی کوپ ہیروئن ہیں

واضح رہےکہ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر روہت شیٹی نے اپنی مقبول کوپ یونیورس کا آغاز 2011 کی فلم سنگھم سے کیا تھا اور اس کے بعد 2014 میں سنگھم ریٹرنز بنائی تھی ، دونوں فلموں میں اجے دیوگن کو ہیرو کے طور پر لیا گیا تھا۔