ممبئی:(ویب ڈیسک) مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ ہندو پوجا پاٹ کرتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تصاویر عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈا‘ کے ڈائریکٹر ادویت چندن کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جن پر ان کا لکھنا ہے کہ ’عامر خان کی پروڈکشنز کے نئے آفس میں پوجا‘۔
عامر خان کو دھاتی برتن پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ایک تصویر میں عامر خان تھالی ہاتھ میں تھامے آرتی اتار رہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں ناریل پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
اداکار نے اس موقع پر روایتی قمیص اور جینز پہنی ہوئی ہے، گلے میں ایک لمبی سی سفید شال اور ماتھے پر بڑی سی تلک بھی لگائی ہوئی ہے۔
کچھ مداح قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ مسٹر پرفکشنسٹ کسی نئی فلم کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ کچھ مداح عامر خان کے ہندو روایتوں کو اپناتے ہوئے پوجا کرنے پر سخت ناراض نظر آ رہے ہیں۔