ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی شدت پسند جماعت کے وزیر نے پاکستانی سپر سٹار فواد خان کے مداحوں کو غدار قرار دے دیا۔
بھارت میں پاکستانی بلاک بسٹر فلم ”مولا جٹ” ریلیز ہونے کی خبر نے انتہا پسند ہندووں کو آگ لگا دی، اپنے ہی لوگوں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دے دیں۔
بھارت کی شدت پسند جماعت کے وزیر امیہ کھوپکر نے فلم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹ میں پاکستانی سپر اسٹار اور مولا جٹ کے مرکزی کردار فواد خان کے مداحوں کو غدار قرار دے دیا۔
Fawad Khan’s fans, traitors may very well go to Pakistan and watch the film.
— Ameya Khopkar (@MNSAmeyaKhopkar) December 9, 2022
نفرت انگیز ٹوئٹ میں وزیر نے لکھا کہ انہیں پتا لگا ہے کہ پاکستانی فلم کو بھارتی کمپنیاں بھارت میں ریلیز کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کی جماعت ایسا نہیں ہونے دے گی، انہوں نے نے فواد خان کے مداحوں کو غدار کہتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پاکستانی اداکار کے مداح ہیں وہ فلم دیکھنے کے لیے پاکستان چلے جائیں۔
واضح رہے، پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ سرحد پار بھی مداحوں کی کوئی کمی نہیں جن میں کئی بالی ووڈ ہیروں کے نام بھی شامل ہیں، اور وہ فواد خان کو بڑی پردہ اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مولا جٹ بھارتی سینماؤں میں 23 دسمبر کو ریلیز کی جائیگی، جس کے بعد بھارتی شائقین بھی پاکستانی سپر ہٹ پنجابی فلم کا لطف اٹھا سکیں گے۔
There are plans to release Pakistani actor Fawad Khan’s Pakistani film ‘ The Legend of Maula Jatt’ in India. It is most infuriating that an Indian company is leading this plan. Following Raj Saheb’s orders we will not let this film release anywhere in India.
— Ameya Khopkar (@MNSAmeyaKhopkar) December 9, 2022