شادی کی پہلی سالگرہ: کترینہ اور وکی کے ایک دوسرے کیلئے محبت بھرے پیغامات

Published On 10 December,2022 12:18 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کے بندھن میں بندھے ایک سال ہوگیا، اپنی شادی کی سالگرہ پر جوڑے نے اپنے اپنے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کیلئے محبت بھرے پیغامات شیئر کیے ہیں۔

وکی کوشل نے ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر کترینہ کیلئے پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وقت تیزی کے ساتھ گزرتا ہے مگر میری محبت جب تم ساتھ ہو تو یہ جادوئی انداز میں گزر جاتا ہے۔

انہوں نے کترینہ کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شادی کی پہلی سالگرہ مبارک، میں تمہیں تمہارے تصور سے بھی زیادہ پیار کرتا ہوں۔

 

کترینہ کیف نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جوڑی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وکی کیلئے محبت بھرا پیغام پوسٹ کیا ہے۔