ممبئی:(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا خودکشی والا فلیٹ لوگوں کے لیے خوف کی علامت بنا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ جس کمرے میں پھندے سے جھولتے مردہ حالت میں پائے گئے تھے وہ اُن کی موت کے بعد سے اب تک خالی ہے اور وہاں کسی نے رہائش اختیار نہیں کی۔ ممبئی پُرفضا مقام پر قائم اس فلیٹ میں سشانت سنگھ کرائے پر مقیم تھے۔
ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والے بروکر رفیق مرچنٹ نے اس فلیٹ کو کرائے پر دینے کے لیے ایک ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں انہوں نے گھر کی خصوصیات اور آسائشیں بھی دکھائیں تاکہ کوئی کرائے دار مل جائے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشادہ فلیٹ کی کھڑکی سے سمندر نظر آرہا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ فلیٹ کا ماہانہ کرایہ پانچ لاکھ بھارتی روپے ہے۔
Sea Facing Duplex 4BHK with a Terrace Mont Blanc
— Rafique Merchant (@RafiqueMerchant) December 9, 2022
5 lakhs Rent
Carter Road, Bandra West. RAFIQUE MERCHANT 9892232060, 8928364794 pic.twitter.com/YTcjIRiSrw
مالک نے انکشاف کیا کہ سشانت سنگھ کی موت سے قبل اس فلیٹ کی بہت زیادہ اہمیت تھی، جہاں کاروباری شخصیات اور بالی ووڈ کے نامور اداکاروں نے رہائش اختیار کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس بیک وقت دو کرائے دار بھی فلیٹ لینے کے لیے کھڑے ہوتے تھے مگرجب سشانت سنگھ نے خودکشی کی اس کے بعد سے کوئی بھی اس فلیٹ میں رہائش کیلیے تیار نہیں ہے۔