دیپکا پڈوکون لیڈی سنگھم کے روپ میں جلوہ گر ہونے کو تیار

Published On 12 December,2022 12:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کوئین دیپکا پڈوکون جلد "سنگھم 3" میں بطورِ پولیس کوپ جلوہ گر ہوں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپکا پڈوکون مشہور بالی ووڈ فلم سنگھم کے تیسرے حصے میں پولیس یونیفارم میں ملبوس نظر ٓآئیں گی ۔

بالی ووڈ ہدایتکار روہت شیٹی نے اپنی کوپ سیریز کیلئے دبنگ لیڈی پولیس افسر کے کردار کیلئے دیپیکا پڈوکون کو منتخب کیا ہے، سنگھم 3 روہت شیٹی کی کوپ یونیورس ایک سیریز ہے جس میں پولیس افسران کے کرداروں پر فلم بنائی جاتی ہے۔

دیپیکا اس سیریز کی پہلی کوپ ہیروئن ہوں گی جس کی تصدیق بھارتی فلم نقاد ترن آدرش بھی کرچکے ہیں ۔

یاد رہےکہ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر روہت شیٹی نے مقبول کوپ یونیورس کا آغاز 2011 کی فلم سنگھم سے کیا تھا اور اس کے بعد 2014 میں سنگھم ریٹرنز بنائی تھی ، انہوں نے دونوں فلموں میں اجے دیوگن کو بطور ہیرو لیا تھا۔