نیویارک: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے سپر سٹار "ٹام کروز" کا ریکارڈ توڑ دیا، کیٹ نے زیر سمندر 7 منٹ تک سانس روکنے کا ریکارڈ ڈالا۔
ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اواتار 2 میں اہل سین عکسبند کرانے کیلئے ٹریننگ سیشن میں پانی میں 7 منٹ 15 سیکنڈ تک اپنا سانس روکے رکھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے انہوں نے 3 ہفتے کی تربیت حاصل کی، جس میں آپ کو سیکھایا جاتا ہے کہ کس طرح جسم میں آکسیجن برقرار رکھی جائے۔
کیٹ نے اپنی نئی آنے والی فلم کیلئے دئیے گئے انٹرویو کے دوران یہ بات بتائی کہ وہ جلد ہی اواتار 2 میں جیمز کیمرون کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
واضح رہےکیٹ ونسلیٹ سے پہلے ٹام کروز نے مشن امپوسیبل کے ایک منظر میں 6 منٹ تک زیر سمندر سانس روکے رکھا تھا۔