شہناز گل کا سدھارتھ شکلا کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

Published On 12 December,2022 01:13 pm

ممبئی:(ویب ڈیسک) بھارت کی معروف اداکارہ شہناز گل نے اپنے آنجہانی بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی آنجہانی اداکار اور ریئیلٹی شو" بگ باس سیزن 13" کے فاتح سدھارتھ شکلا کی آج سالگرہ ہے، اس موقع پر شہناز گل انہیں یاد کرتے ہوئے جذباتی نظر آرہی ہیں۔

شہناز گل نے سوشل میڈیا پر اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام شیئر کیا اور سدھارتھ کے مسکراتے چہرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا " میں تم سے دوبارہ ملوں گی"۔

 

یادرہے کہ گزشتہ برس 2 ستمبر کو مشہور ریئیلٹی شو" بگ باس سیزن 13" کے فاتح سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔