شاہ رخ خان کی نئی فلم "پٹھان" کا پہلا گانا "بے شرم رنگ" ریلیز

Published On 13 December,2022 08:18 pm

ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا بےشرم رنگ ریلیز کردیاگیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔ گانے میں دیپیکا پڈوکون کی ڈریسنگ اور شاہ رخ خان کا اسٹائلش انداز سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔

گانے ’بے شرم رنگ‘ کو ہندی کے علاوہ بیک وقت تامل اور تیلگو زبان میں بھی ریلیز کیا گیا ہے اور فلم کے تینوں زبان میں گانوں کو شلپا راؤ ، وشال اور شیکھر نے گایا ہے۔