سرمد کھوسٹ کی فلم '' کملی '' نے عالمی سطح پر ایک اور کامیابی سمیٹ لی

Published On 15 December,2022 03:16 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی فلمساز سرمد کھوسٹ کی فلم '' کملی '' کی انٹرنیشنل فلم فیسٹول روٹرڈیم میں سکریننگ کی جائے گی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی فلمساز سرمد کھوسٹ نے اپنے ایک پیغام میں فلم    کملی    کی روٹر ڈیم فیسٹیول میں سکریننگ بارے اطلاع دی۔

کھوسٹ فلم آفیشل نامی انسٹا اکائونٹ پر اپنے پیغام میں سرمد کھوسٹ نے کہا کہ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ہماری فلم کملی کی روٹرڈیم میں منعقدہ یورپ کے بڑے فلم فیسٹیول میں سکریننگ کی جائے گی۔

سرمد کھوسٹ نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ فیسٹیول کے دوران فلم ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑنے میں بالکل ویسے کامیاب ہوگی جیسے پاکستان میں ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق فلم فیسٹول اگلے برس نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں منعقد کیا جا ئے گا جو کہ 25 جنوری سے 5 فروری تک جاری رہے گا۔