لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ثناء فخر نے خواتین کو شادی امیر آدمی سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ثناء فخر نے خواتین کو مخاطب کر کے کہا کہ کوئی بھی مرد بھروسے کے قابل نہیں ہوتا، اس لیے صرف امیر مردوں سے شادی کرو۔
انہوں نے اس کا فائدہ بتاتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں رونے سے بہتر ہے کہ پیرس میں رویا جائے۔
خیال رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء فخر کی حال ہی میں طلاق ہوئی ہے۔