پاکستانی کامیڈی فلم '' شاٹ کٹ '' کا آفیشل ٹریلر ریلیز

Published On 16 December,2022 06:29 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستانی کامیڈی فلم '' شاٹ کٹ '' کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ، فلم 23 دسمبر کو سینماء گھروں میں ریلیز ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈیوسرز جاوید احمد کاکی پوتو اور فہیم سمیجو کی نئی فلم    شاٹ کٹ   کا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، جبکہ فلم رواں ماہ 23 دسمبر کو سینماؤں گھروں کی زینت بنے گی۔

ابو علیحہ کی ڈائریکشن میں بننے والی دلچسپ اور کامیڈی سے بھرپور فلم کو ورسٹائل فنکاروں گوہر رشید، جگن کاظم ، ثنا فخر نے مکمل تفریحی پیکج بنا دیا ہے، معروف اداکار نسیم وکی ، سخاوت ناز، گوشی خان، قیصر پیا اور نواز انجم بھی فلم میں نظر آئیں گے۔

پاکستانی سینما کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کئے گئے فلم    شاٹ کٹ    کے آفیشل ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے۔

فلم ”شاٹ کٹ“ کی کہانی دو دوستوں کی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔