ٹام کروز نے شوٹنگ کے دوران طیارے سے چھلانگ لگادی

Published On 19 December,2022 11:05 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی اداکار ٹام کروز نے فلم کی شوٹنگ کے دوران طیارے سے چھلانگ لگادی۔

مشن امپاسبل سیریز کی فلموں نے ٹام کروز کے اسٹنٹس کو پوری دنیا میں مشہور کردیا ہے، اس سیریز کی 7 ویں فلم 2023 میں ریلیز ہوگی جس کی شوٹنگ ابھی جاری ہے۔

شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کی جانب سے مداحوں کے لیے ایک خصوصی پیغام ٹوئٹر پر ویڈیو کی شکل میں جاری کیا گیا جس میں وہ ایک پرواز کرتے ہوئے طیارے پر کھڑے ہیں۔

اس ویڈیو میں ٹام کروز نے کہا کہ ہم جنوبی افریقا میں مشن امپاسبل ڈیڈ ریکنگ پارٹ 1 اور 2 کی عکسبندی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سال کا اختتام آپ کا شکریہ ادا کیے بغیر نہیں کرنا چاہتا اور ٹاپ گن میورک کو سپورٹ کرنے پر آپ کا شکرگزار ہوں۔