سلمان خان کے بعد شادی کروں گا: پربھاس

Published On 19 December,2022 09:30 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) باہو بلی سپر اسٹار پربھاس کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی شادی کے بعد شادی کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم ’ادیپورش‘ کی پروموشن کے موقع پر بالی وڈ ہیروئن کریتی سنن اور تیلگو سپر اسٹار پربھاس کے درمیان تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں تاہم ان چہ مگوئیوں میں ورون دھون کے اشارے پر مزید اضافہ ہوگیا تھا۔

فلم  بھیڑیا  کی تشہیر کیلئے اداکارہ کریتی سینن ورون دھون کے ہمراہ بھارتی ڈانس شو  جھلک دکھلا جا  کے مہمان بنی تھیں۔ دوران شو ورون دھون نے نام لیے بغیر کریتی سینن اور تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے تعلقات سے متعلق اشارہ دیا تھا۔

تیلگو شو نندامری بالا کرشنا میں اداکار پربھاس سے میزبان نے شادی کا سوال کیا جس پر پربھاس نے سلمان خان کے بعد شادی کا کہہ کر سب کو حیران کردیا ہے۔