نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی نئی فلم 'پٹھان' کیخلاف مظاہروں کے دوران انتہا پسندوں نے بالی ووڈ کی معروف جوڑی کے پتلے نذر آتش کردیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے خلاف کئی ہندو تنظیموں نے گزشتہ روز آگرہ میں مظاہرہ کیا اور احتجاج کے دوران شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کے پتلے جلائے۔
Activists of the Akhil Bharatiya Hindu Mahasabha and other Hindu outfits burned the effigy of Deepika Padukone and Shah Rukh Khan in Agra.#Pathaan #SRK #DeepikaPadukone | @squreshiagra https://t.co/hIY32MZWVA
— IndiaToday (@IndiaToday) December 17, 2022
ہندو مہاسبھا کے سیکریٹری سنجے جات نے کہا کہ فلم سے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے جو کسی صورت قبول نہیں، فلم کو آگرہ کے کسی تھیٹر میں نمائش کیلئے پیش نہیں کیا جانے دیا جائے گا، اگر کوئی تھیٹر اس پابندی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے بھی جلا دیا جائے گا۔
انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق فلم کی ریلیز 25 جنوری 2023 کو متوقع ہے اور ہندو مہاسبھا سمیت دیگر ہندو تنظیمیں حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے بیشرم رنگ کے پرومو کی بنیاد پر ریلیز کی مخالفت کر رہی ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ دیپکا پڈوکون قطر روانہ ہو گئی ہیں جہاں وہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔