لاہور (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے غیر شادی شدہ ہونے، ہمسفر کے بغیر اکیلے رہنے کو نعمت قرار دے دیا ہے۔
سال 2010 سے 2012 تک اداکار شمعون عباسی کے ساتھ ازدواجی رشتے میں رہنے والی معروف، خوبرو اداکارہ حمائمہ ملک برسوں سے اکیلے ہی زندگی گزار رہی ہیں۔
حمائمہ ملک نے گزشتہ روز ایک معنی خیز انسٹاگرام سٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے اکیلا رہنا ایک نعمت ہے۔
یاد رہے کہ حمائمہ ملک کے بھائی، معروف اداکار، گلوکار اور یوٹیوبر فیروز خان کی بھی رواں سال کے ستمبر میں طلاق ہو چکی ہے۔گزشتہ روز اپنے بھائی فیروز خان کے ساتھ کراچی کی مقامی عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔