لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کے معروف اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ اداکارہ سعدیہ امام کے ساتھ صرف دوستی تھی ، ہمارے درمیان کوئی افیئر نہیں تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شبیر جان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میرا اور سعدیہ امام کا تعلق صرف دوستی کی حد تک تھا ، ہمارے درمیان کوئی افیئر نہیں تھا۔
شبیر جان نے کہا کہ میں اور سعدیہ امام بہت اچھے دوست تھے ،ایک بار ہم ڈرامہ کی شوٹنگ کے لیے شمالی علاقہ جات گئے جہاں ایک دن اداکارہ کمرے میں آئیں اور انہوں نے میری بیوی کے سامنے مجھے گلے لگا لیا جو کہ بالکل اچھا نہیں تھا۔
اداکار نے کہا کہ مجھے محسوس ہوا کہ ہم دونوں کے درمیان کچھ چیزیں مسائل پیدا کر سکتی ہیں جن کے باعث میرا گھر بھی خراب ہو سکتا ہے ، بعدازاں میں نے اپنی اہلیہ کے احترام کیلئے اداکارہ کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔