لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستانی سینما میں تاریخ رقم کرنے والی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ 30 دسمبر کو بھارتی پنجاب کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
پاکستان سینما کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی سینما چین پی وی آر کی جانب سے فلم کی ریلیز سے قبل تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ بھارتی مشرقی پنجاب میں بھی فلم کا ٹریلر سینماء گھروں میں چل رہا ہے جس کے مطابق فلم 30 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک کی مرکزی کاسٹ پر مبنی ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پنجابی زبان کی فلم ہے جو کہ 1979 میں " مولا جٹ " کے نام سے بنائی گئی فلم کا نیا ورژن ہے اور اس فلم کو تقریبا ایک دہائی میں مکمل کرکے ریلیز کیا گیا ہے۔