لاہور: (دنیا نیوز) قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو دنیا سے رخصت ہوئے 40 برس بیت گئے، ان کا یوم وفات آج منایا جا رہا ہے۔
حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900 کو جالندھر میں پیدا ہوئے، قومی ترانے کے علاوہ حفیظ جالندھری کا بڑا کارنامہ شاہنامہ اسلام ہے۔
قومی ترانے کے خالق نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں جذبہ حریت بیدار کرنے میں بھرپورکردار ادا کیا، ملکہ پکھراج نے ان کا کلام ’’ابھی تو میں جوان ہوں‘‘ گا کر بڑی شہرت پائی۔
حفیظ جالندھری کی بطور شاعر اور دیگر شعبوں میں گراں قدر خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے انھیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
جالندھری کو شاعر پاکستان اور شاعر اسلام کے خطابات بھی دیے گئے، وہ 21 دسمبر 1982ء کو 82 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔