لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کا ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے درمیان صلح کی خبروں پر رد عمل سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہالی ووڈ اداکاروں کے درمیان صلح کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر کی جانب سے اہم سوال اٹھایا گیا۔
علی ظفر نے لکھا کہ مبینہ طور پر، کسی کی زندگی کو تباہ کرنے کی کوشش کرنا، اسے ناقابل تلافی مالی/جذباتی نقصان پہنچانا، حقیقی متاثرین کی وجہ کو ہائی جیک کرکے اس کے کیریئر کو برباد کرنا، دوسری خواتین اور پریس کو اپنی حمایت کیلئے گمراہ کرنا، بڑے پیمانے پر ہنگامہ برپا کرنا اور پھر ”سیٹل“ یعنی صلح کرنا؟ کافی اچھا ؟۔
Allegedly,try & destroy someone’s life, cause him irreparable financial/emotional damage,ruin his career by hijacking the cause of real victims, mislead other women & the press into supporting you, create a massive ruckus and then “SETTLE”? Good enough ? #AmberHeard #JohnnyDepp https://t.co/bGAbFkxiMn
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 20, 2022
واضح رہے کہ ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے درمیان ہتک عزت کے جرمانے پر تصفیہ ہوگیا ہے۔