شادی شدہ شخص کے ساتھ تعلقات کا سوچ بھی نہیں سکتی: عائشہ عمر

Published On 22 December,2022 03:38 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی شادی شدہ مردوں میں دلچسپی نہیں لی، قومی کرکٹر شعیب ملک کےساتھ فوٹو شوٹ پر بھارتی میڈیا نے جھوٹی افواہیں پھیلائیں۔

اداکارہ عائشہ عمر نے حال میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی شادی شدہ مردوں میں دلچسپی نہیں لی اور نہ ہی کبھی کسی شادی شدہ مرد کے ساتھ تعلقات کا سوچ سکتی ہوں۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب پر اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اور شعیب ملک نے فوٹو شوٹ کیا تھا وہ پروفیشنل تھا،جس کی تصاویر ہم دونوں نے آن لائن شیئر کیں ، اگر کسی کا افیئر ہو تو وہ کبھی ایسی چیزیں آن لائن پوسٹ نہیں کرتے۔

اداکارہ نے کہا کہ فوٹو شوٹ کو ایک سال کا عرصہ گزر گیا ہے تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے اس فوٹو شوٹ پر غلط افواہیں پھلائی گئیں اور انہیں یہ لگا جیسے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی وجہ ہمارا یہ نیا فوٹو شوٹ ہے۔