کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ جلد شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہوں۔
اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ زندگی انتہائی سکون سے گزر رہی ہے اسی لیے اب وہ شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں۔ ان کی یہ خواہش بھی ہے کہ وہ دو بچوں کو گود لیں گی۔
اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے کوئی شخص پسند کر رکھا ہے یا نہیں یا پھر وہ کب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔
عائشہ عمر ماضی میں بھی شادی سے متعلق بات کر چکی ہیں اور اس وقت ان کا موقف تھا کہ فی الحال انہیں شادی کی ضرورت نہیں۔
وہ ماضی میں اپنے ہونے والے بچوں کی تربیت سے متعلق بھی کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتا چکی تھیں کہ ان کے مستقبل کے بچے اگر بیٹے ہوں گے تو آج کل کے لڑکوں سے کافی تبدیل ہوں گے اور وہ ان کی منفرد انداز میں تربیت کریں گی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ ان کے مستقبل کے بیٹے سنجیدہ، نرم مزاج اور دوسروں کا احترام کرنے والے ہوں گے۔