شہناز گل کی 'ساگر جیسی آنکھوں والی' گانے پر پرفارمنس، ویڈیو وائرل

Published On 22 December,2022 05:40 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے اپنے پسندیدہ گانے پر ویڈیو بنا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

شہناز گل اس وقت بالی ووڈ میں بطور اداکارہ اپنے کیریئر پر توجہ دے رہی ہیں لیکن اس سے ساتھ وہ موسیقی کو بھی نہیں بھولیں۔

اداکرہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ماضی کی مقبول فلم ساگر کے مشہور گانے ساگر جیسی آنکھوں والی پر ڈانس کیا۔

شہناز گل نے اپنے خوبصورت تاثرات اوردلکش انداز کے ساتھ خوبصورت گانے پر ڈبنگ کی ویڈیو شئیرکی ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ مجھے یہ گانا بے حد پسند ہے ۔