مدھیہ پردیش: (ویب ڈیسک) بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین الاس پنڈالم کی بیوی کی گھر کی بالکونی سے لٹکی لاش بر آمد ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار الاس پنڈالم کی بیوی آشا پنڈالم پچھلے کچھ دنوں سے لاپتی تھیں جس کے بعد تلاش کے دوران ان کی لاش ان کے گھر پٹھان امتھیٹا رہائش گاہ کی بالکنی سے لٹکی ہوئی ملی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار نے پولیس میں اپنی بیوی کی گمشدگی کی شکایت کی تھی جس کے بعد ان کی تلاش کی گئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ آشا نے خودکشی کی ہے، اداکار کا کہنا ہے کہ جب وہ اوپر بچوں کے کمرے میں گئے تو بچے تو موجود تھے لیکن اہلیہ آشا موجود نہیں تھی جس کے بعد انہوں نے فوری پولیس کو فون کر کے بیوی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کی بیوی کی لاش الاس پنڈالم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے بعد تلاش کے دوران گھر کی بالکونی سے لٹکی ملی تاہم آشا کی موت کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب 38 سالہ آشا کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے ذہنی دباؤ ، ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی ہے انہیں اپنے داماد یا کسی اور پر کوئی شک نہیں ہے اور نہ ہی وہ اسکی موت کی تحقیقات چاہتے ہیں۔