اداکارہ اشنا شاہ نے گالفر حمزہ امین کے ساتھ منگنی کرلی

Published On 23 December,2022 02:57 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے گالف کے معروف کھلاڑی حمزہ امین سےمنگنی کر لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی منگنی کی اطلاع دیتے ہوئے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ’’ میرے مسنگ پزل سے ملیے، منڈا سوہنا وی اے تے چنگا وی ‘‘۔

اداکارہ کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دیگر ساتھیوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد بھی دی گئی۔