لاہور : (ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ آج کل کے گلوکار ہم سے بہتر ہیں۔
پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے آج کل کے گلوکار ہم پرانے گلوکاروں سے بہتر ہیں۔
جواد احمد نے کہا کہ مجھ سمیت ابرار الحق ، جواد احمد، عاطف اسلم شہزاد روئے ، علی ظفر اور حدیقہ کیانی سمیت دیگر بہت سے گلوکار ہم سارے بس ایسے ہی ہیں، اچھا وقت تھا اور ہمیں موا قع مل گئے، تھوڑا بہت گا لیتے تھے۔
گلوکار نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا اس زمانے میں ٹیونر نہیں تھا ، یہ ایک بات اچھی تھی کہ ہم نے ٹیونر کے بغیر گایا اور جو اتنا اچھا بھی تھا تاہم لوگوں کو پسند آگیا ، اس زمانے میں صرف پی ٹی وی تھا جو نیشنل ٹی وی پر آجاتا تھا ہٹ ہو جاتا تھا ، ہم نے گایا تو ہم بھی ہٹ ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کل کے گلوکار جیسے راحت فتح علی خان، نبیل شوکت، علی سیٹھی اور شفقت امانت سمیت دیگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہم سے بہت بہتر گا لیتے ہیں۔