ماورا حسین کی غلاف کعبہ سینے کی ویڈیو وائرل

Published On 25 December,2022 05:49 pm

مکہ المکرمہ: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کرلی، ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اپنی پوسٹ میں ماورا حسین نے لکھا کہ الحمد اللّٰہ یہ میرے لیے بہت ہی اچھا اور ناقابلِ یقین تجربہ تھا۔ اللّٰہ نے مجھے نہ صرف عمرہ ادا کرنے کا موقع دیا بلکہ مجھے حطیم کعبہ میں دعا کرنے کا موقع بھی ملا۔

ماورا حسین نے غلاف کعبہ کی تیاری میں بھی حصہ لیا اور اپنے ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ پر ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔