پاکستانی اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کرگئے

Published On 05 January,2023 01:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کر گئے۔

اداکارہ کے شوہر روجر بیات داؤد کے انتقال کی اطلاع شوبز کی خبروں پر نظر رکھنے والے انسٹا گرام پیج آفیہ بلاگز نے دی جنہوں نے بتایا کہ روجر کے انتقال کی تصدیق معروف پاکستانی ڈائریکٹر حسیب حسن نے کی۔

اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تاحال کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کے شوہر گزشتہ کئی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے تاہم اب وہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے متعدد افراد کی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔