لاہور: (ویب ڈیسک) صحیفہ جبار خٹک نے روایتی کردار ادا کرنے سے بیزاری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسی لیے وہ ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں۔
اداکارہ نے حالیہ ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیا جہاں ان سے ڈرامہ انڈسٹری سے متعلق پوچھا گیا۔
صحیفہ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈراموں میں روایتی قسم کے مصیبت میں گھری لڑکی یا ماں کے کردار کی پیشکش کی جا رہی تھی، وہ ایک ہی قسم کے کردار اور سکرپٹ سے تنگ آچکی تھیں اسی لیے مزید کام کرنا چھوڑ ا، وہ اڑھائی سال سے ٹیلی ویژن سکرین سے غائب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں ڈراموں میں نظر نہیں آئیں گی جب تک انہیں کوئی اچھا سکرپٹ نہیں مل جاتا۔
صحیفہ نے اب تک تیری میری کہانی، بھول اور بیٹی جیسے سماجی مسائل پر مبنی ڈرامے کیے ہیں جن میں عورت کو زندگی میں بہت سی چیزوں سے گزرنا پڑتا ہے۔