مہوش حیات ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار

Published On 05 January,2023 10:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو پر عوام کی طرف سے تنقید کا سامنا ہے۔

تمغہ امتیاز کی حامل باصلاحیت اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ پیزا لینے جارہی ہیں،مہوش حیات نے اس مختصر وڈیو میں ایک بولڈ لباس پہنا ہوا ہے جو ان کے مداحوں کو پسند نہیں آیا۔

متعدد صارفین نے ان کو لکھا کہ اگرچہ وہ بہت خوبصورت ہیں لیکن ان کو مکمل اور مہذب لباس پہننا چاہئے، بعض صارفین نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لئے اور ان کی شخصیت پر سخت تبصرے دیئے۔