احمد آباد: (ویب ڈیسک)شاہ رخ خان کی آنیوالی فلم 'پٹھان' کیخلاف بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے احتجاج کرتے ہوئے نجی مال پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
غیرملکی خبر رساں اداے کے مطابق بھارت میں نریندر مودی کے انتہا پسندوں کوکھلی چھوٹ مل گئی جنہوں نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے احمد آباد کے شاپنگ مال میں ہنگامہ آرائی کی اور فلم کے پوسٹرز پھاڑ دیے۔
The largest terrorist group in India, the largest vote share of the ruling party of India, the largest barbarian group in the world, The RSS terrorists attacking theatre for its release of #Pathan movie in which they were provoked for the underwear of the actress. @Shehzad_Ind pic.twitter.com/hJzS5DJX7p
— Latheef Abbas Patla (@Latheef_AbbasP) January 5, 2023
رپورٹ میں بتایا گیا بجرنگ دل اور ویشوا ہندوپریشد کے انتہا پسندوں کی جانب سے احمد آباد کے شاپنگ مال میں پٹھان فلم کے پوسٹر دیکھ کر مال میں ہنگامہ آرائی کی گئی، انتہا پسندوں نے شاپنگ مال کے داخلی راستے پر لگی فلم کے نہ صرف پوسٹر پھاڑے بلکہ مال میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مال کی انتظامیہ کو دھمکی دی گئی کہ اگر دوبارہ فلم کی نمائش کی گئی تو اس طرح کا حملہ دوبارہ بھی ہوسکتا ہے،ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مال میں توڑ پھوڑ اور نعرے بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔