منوج باجپائی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، مداحوں سے اہم اپیل کر دی

Published On 07 January,2023 02:40 am

ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک سٹوری میں اداکار منوج باجپائی نے بتایا کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔

منوج باجپائی نے اپنے پیغام میں مداحوں سے اپیل کی کہ جب تک کہ یہ مسئلہ حل نہ ہوجائے ان کے ٹوئٹر پروفائل سے شیئر کردہ پوسٹس پر کوئی سرگرمی نہ کریں۔

یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں ٹوئٹر پر 40 ملین فالورز رکھنے والے بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کا بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا اور ہیکرز نے انکا ڈیٹا فروخت کیلئے پیش کر دیا تھا۔