کامیڈی فلم ’’ رنگ عشقے دا‘‘13 جنوری کو ریلیز ہو گی

Published On 07 January,2023 03:09 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) میوزیکل رومانوی کامیڈی فلم ’’ رنگ عشقے دا‘‘ 13 جنوری کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے شہرہ آفاق رائٹر اور ڈائریکٹر محمد پرویز کلیم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’رنگ عشقے دا‘‘ رواں سال ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہو گی جسے 13 جنوری کو ملک بھر کے سینماؤں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

فلم کی کاسٹ میں علی عباس سید، آمنہ راہی اور زاریہ خان کے علاوہ لالی ووڈ کی سینئر فنکاروں میں سے مدیحہ شاہ، نغمہ بیگم اور کامیڈین افتخار ٹھاکر بھی شامل ہیں جبکہ فلم کا میوزک نامور موسیقار ذوالفقار علی عطرے نےترتیب دیا ہے۔

رائٹر پرویز کلیم کے مطابق ’’رنگ عشقے دا‘‘ فیملی تفریح کی حامل معیاری فلم ہے ، جس میں تمام فنکاروں نے اپنے کرداروں سے انصاف کیا ہے۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے مطابق فلم کو پاکستان کے علاوہ امریکہ سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔