ممبئی: (ویب ڈیسک) اداکارہ سومی علی نے سلمان خان کے ساتھ گزارے 8 برسوں کو بدترین قرار دے دیا۔
بالی وڈ کی سابق اداکارہ اور سوشل ورکر سومی علی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ سلمان خان مجھے مارتے پیٹتے تھے، ان کے ساتھ گزارے 8 سال میری زندگی کا بدترین وقت تھا۔
سومی علی کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان نے برسوں مجھے دنیا کے سامنے اپنی گرل فرینڈ تسلیم نہیں کیا، سلمان خان کے ساتھ رہتے ہوئے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب وہ مجھے بیوقوف ،جاہل اور بے کار نہ کہتے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سلمان خان انہیں بدصورت ہونے کا طعنہ دیتے تھے اور میرے ساتھ تعلق ہوتے ہوئے بھی دوسری خواتین کےساتھ کھلے عام افئیرچلاتے تھے، اپنے دوستوں کے سامنے میری بے عزتی کرتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ مرد افئیر چلا سکتے ہیں عورتیں نہیں۔