لاہور: ( ویب ڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس نے کہا ہے کہ محبت ایک ایسی چیز ہے جو کبھی بھی ہوسکتی ہے اور جب کسی کو ہونی ہوتی ہے تو اسے کوئی روک نہیں سکتا۔
اداکار بلال عباس نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ میں ابھی محبت کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، فی الحال کسی سے محبت نہیں اور نہ ہی کسی سے محبت کی باتیں کرتا ہوں۔
بلال عباس نے کہا کہ محبت ایک دوسرے کی عزت، ایک دوسرے کے لیے قربانی دینے، ہر مشکلات میں ساتھ نبھانے اور ایک دوسرے کے لیے کچھ بڑھ کر کام کرنے کا نام ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص کسی کے ساتھ محبت کا دعویٰ کرے اور بدلے میں اس کے لیے بڑھ کر کوئی کام نہ کرے، اسے عزت نہ دے اور سکون نہ پہنچا سکے تو سمجھ جائیں کہ وہ شخص صرف باتیں کر رہا ہے۔