فلم تیزاب کے ریمیک سے کارتھک آریان اور شردھا کپور آؤٹ ؟

Published On 09 January,2023 12:32 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور فلم تیزاب کے ریمیک میں کارتھک آریان اور شردھا کپور کے بجائے اب دوسرے فنکار کام کریں گے۔

1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تیزاب‘ نے انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کے کیرئیر کو ایک نئی بلندی پہنچا دیا تھا۔

فلم میں انیل کپور اور مادھوری ڈکشت کے علاوہ چنکی پانڈے، انوپم کھیر، کرن کمار اور انو کپور جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

بھول بھلیاں 2 اور رنبیر کپور کی اینیمل جیسی فلمیں بنانے والے پروڈیوسر مراد کھیتانی نے 34 سال بعد ’تیزاب‘ کا ریمیک بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مراد کھیتانی ’تیزاب‘ کے ریمیک پہلے کارتھک آریان اور شردھا کپور کو مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے لینا چاہتے تھے مگر اب ان کی جگہ رنویر سنگھ اور جھانوی کپور سے رابطے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
 

Advertisement