کریتی سینن کی نئی فلم ’’ شہزادہ ‘‘ کی شوٹنگ مکمل

Published On 11 January,2023 02:25 am

ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی نئی فلم ’’ شہزادہ ‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کریتی سینن نے فلم کے ہدایت کار روہت دھون اور ساتھی اداکار کارتک آریان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے شوٹنگ مکمل ہونے کی اطلاع دی۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمیشہ کی طرح خوشی اور دکھ کی ملی جلی کیفیت ہے، اداسی اس لیے ہے کیونکہ یہ خوبصورت سفر ختم ہوگیا ہے، خوشی اس لیے کہ ہم یہ کام آپ کے سامنے جلد پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ فلم ’شہزادہ‘ 10 فروری کو ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم میں منیشا کوائرالا اور ساؤن بھی اداکاری کی جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔