راکھی ساونت نے مسلمان دوست کےساتھ شادی کرلی

Published On 11 January,2023 06:30 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے مسلمان دوست عادل خان کیساتھ کورٹ میرج کرلی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی اور عادل شادی کے کاغذات پر سائن کر رہے ہیں ایک تصویر میں راکھی اور ان کے شوہر نے پھولوں کا ہار بھی پہن رکھا ہے جبکہ ہاتھ میں میرج سرٹیفکیٹ تھامے نظر آرہے ہیں۔

چند روز قبل راکھی نے اپنی والدہ کی صحت کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ میں دوبارہ برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی ہے وہ شدید بیمار ہیں اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں سے والدہ کی صحتیابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔