عثمان مختار کی شارٹ فلم ’’ گلابو رانی ‘‘ انٹرنیشنل ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

Published On 21 January,2023 04:36 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی اداکار اور ڈائریکٹر عثمان مختار کی شارٹ ہارر فلم ’’ گلابو رانی ‘‘ بین الاقوامی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار عثمان مختار کی شارٹ ہارر فلم ’’ گلابو رانی ‘‘ نے امریکی ایوارڈ جیت لیا جس کی تصدیق اداکار کی جانب سے ان کے انسٹا پیغام کے ذریعے کی گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عثمان مختار نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ گلابو رانی ‘‘ نے لاس اینجلس سائنس اینڈ فکشن فلم فیسٹیول میں ہارر فلم کی کیٹیگری میں بہترین شارٹ فلم کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

خیال رہے کہ ’’ گلابو رانی ‘‘ کو عثمان مختار اور معراج حق نے پروڈیوس کیا جبکہ علی مراد اور زنیرہ انعام نے اسکی کہانی لکھی ہے۔

Advertisement