ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی ’’ منا بھائی اور سرکٹ ‘‘ ایک بار پھر اکٹھے جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں ، دونوں اداکاروں کی نئی فلم کا پوسٹر بھی شیئر کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی تقریباً 17 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ نظر آنے کیلئے تیار ہیں، دونوں اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم کا پوسٹر شیئر کیا گیا ہے۔
فلم کے پوسٹر میں دونوں اداکاروں کو قیدی کے کپڑوں میں جیل میں کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اداکاروں نے فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا تاہم پوسٹر دیکھ مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Teaming up with my brother @duttsanjay for another super entertaining movie. Trust me our wait has been longer than yours
— Arshad Warsi (@ArshadWarsi) January 26, 2023
@threedimensionmotionpictures @dubey___gaurav @sidhaantsachdev5 #3DimensionMotionPictures #MovieAnnouncement #UpcomingMovie #WaitForIt pic.twitter.com/zZWcERdlSj
سنجے دت نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمارا انتظار آپ سے زیادہ طویل رہا، لیکن بالآخر یہ انتظار ختم ہوا، میں اپنے بھائی ارشد وارثی کے ساتھ ایک بار بھر مزے سے بھرپور فلم لے کر آرہا ہوں۔
Our wait has been longer than yours but the wait is finally over, coming together with my brother @ArshadWarsi for yet another exciting movie... Can t wait to show you, stay tuned!@3DimensionMP_ @dubey_gaurav @sachdevsidhaant#3DimensionMotionPictures #MovieAnnouncement pic.twitter.com/sIfaZbsbnX
— Sanjay Dutt (@duttsanjay) January 26, 2023
واضح رہے کہ فلم ’’ منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘ اور اسکے سیکوئل ’’ لگے رہو منا بھائی ‘‘ میں سنجے دت نے ’’ منا ‘‘ جبکہ ارشد وارثی نے ’’ سرکٹ ‘‘ کا کردار نبھایا تھا اور جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔