لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے 5 فنکار انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں ’’ 30 انڈر 30 جنوبی ایشیائی‘‘ فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ہفت روزہ اخبار ’’ ایسٹرن آئی ‘‘کی رواں برس جاری ہونے والی فہرست میں 5 پاکستانی جبکہ 1 پاکستانی نژاد کینیڈین فنکار کو شامل کرلیا گیا ہے۔
رواں برس جن فنکاروں کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے ان میں اذان سمیع خان، سجل علی، بلال عباس خان، 26 سالہ عاصم اظہر اور 25 سالہ کنزیٰ ہاشمی شامل ہیں، مس مارول سے شہرت حاصل کرنے والی 20 سالہ پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی کو بھی لسٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ برطانوی ہفت روزہ اخبار ’’ ایسٹرن آئی‘‘ ہر سال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ 30 برس سے کم عمر نوجوان فنکاروں کو ان کے بہترین کام پر سراہتے ہوئے اس اعزاز سے نوازتے ہیں۔