کراچی(ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا انفلوئنزر اور یوٹیوبر شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر المعروف فروگی سے علیٰحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
انسٹاگرام پر سٹوری لگاتے ہوئے معروف یوٹیوبر شام ادریس نے شادی کے 4 سال بعد اہلیہ سحر سے علیحدگی کی خبر شیئر کی ہے،انہوں نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ "میں اور فروگی کچھ وقت کے لئے ایک دوسرے سے علیٰحدگی اختیار کر رہے ہیں۔
یوٹیوبر نے نجی معاملات پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "براہ مہربانی مجھے فروگی اور ان کی بہن رابیل سمیت کسی بھی اہل خانہ کو مسئلہ میں شامل نہ کریں"۔
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ" اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں"۔ دونوں یوٹیوب شخصیات کے وی لاگز نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں۔
یاد رہے کہ معروف یوٹیوبر شام ادریس اور فروگی کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی ،شام اور فروگی کی2 بیٹیاں ہیں، فروگی کافی عرصے سے وی لاگز نہیں بنا رہی جبکہ شام نے ایک ماہ قبل ہی اپنی اورفروگی کی شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ایک وی لاگ بھی شیئر کیاتھا ۔