لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کا مذاق اڑانے پر فرانسیسی جریدے ’’ چارلی ہیبڈو ‘‘ کو نسل پرست اور فاشسٹ اشاعت قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اشنا شاہ نے لکھا کہ چارلی ہیبڈو ایک بدنام، نسل پرست اور فاشسٹ اشاعت ہے، ایسی تباہی کا مذاق اڑانے کے لیے بیمار ذہنیت کی نچلی ترین سطح کی ضرورت ہوتی ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ افسوسناک سے بڑھ کر ہے، یہ میلے پن کو پیچھے چھوڑ دے گا کیونکہ فرانس کو اب تک کی بدترین چیز کے حوالے سے جانا جائے گا۔
#CharlieHebdo is a disgraced, racist and fascist publication. It takes the lowest level of sickness to mock such a disaster. Beyond deplorable; this will surpass “not bathing” as the worst thing France will ever be known for. Disgusting.
— Ushna Shah (@ushnashah) February 9, 2023
واضح رہے کہ بدنام زمانہ فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کا مذاق اڑایا تھا۔