شمالی کوریا میں ہالی ووڈ فلمیں اور ویب سیریز دیکھنے پر پابندی عائد

Published On 26 February,2023 04:39 pm

پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے ملک میں ہالی ووڈ فلمیں اور ویب سیریز دیکھنے پر پابندی عائد کردی احکامات کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں ہالی ووڈ فلمیں اور ویب سیریز دیکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے والدین کو وارننگ دی ہے کہ اگر وہ اپنے بچوں کو غیر ملکی مواد دیکھنے کی اجازت دیں گے تو انہیں سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق اگر کوئی بچہ ہالی ووڈ فلم یا ویب سیریز دیکھتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے والدین کو جیل میں ڈال دیا جائےگا، جو والدین ہالی ووڈ فلمیں دیکھتے یا جنوبی کوریا کے افراد کی طرح بات کرتے، رقص کرتے پائے گئے تو اُنہیں 6 ماہ لیبر کیمپ میں گزارنے پڑیں گے جب کہ بچوں کو سزا کے طور پر 5 سال تک سماجی خدمات سر انجام دینا ہوں گی۔

شمالی کوریا میں والدین کو ہدایت کی جا رہی ہےکہ وہ اپنے بچوں کو ریاست کے سوشلسٹ نظریات کے مطابق اچھی اور درست طریقے سے تعلیم دیں، کیونکہ اگر ایسا نہیں ہو گا تو بچے سرمایہ دارانہ نظریات کو اپنانا شروع کر دیں گے۔