ممبئی: (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی تین فلموں کی باکس آفس پر مسلسل ناکامی کا ذمہ دار خود کو قرار دیا ہے۔
اداکار کی نئی فلم ’سیلفی ‘ کو پہلے دن سے ہی شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس سے قبل رکھشا بندھن اور سمرات پرتھوی راج بھی کامیابی حاصل نہ کرسکی تھیں۔
حالیہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے میں سکون کے ساتھ جائزہ لوں کہ آخر ہمارے فلمی ناظرین کو کن چیزوں کی ضرورت ہے۔ یہ کڑا وقت پہلی مرتبہ نہیں آیا ہے اس سے قبل ایک زمانے میں 16 فلمیں لگاتار فلاپ ہوئی تھیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ پھر ایک زمانے میں ان کی آٹھ فلمیں مسلسل ناکامی سے دوچار ہوئی اور اب میری تین فلمیں باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکیں۔
اکشے کمار کا کہنا تھا کہ یہ سب میری اپنی وجہ سے ہوا ہے اس میں فلمی ناظرین کا کوئی قصور نہیں ہے، آپ کو حالات کے مطابق خود کو تبدیل کرنا پڑتا ہے اور ناظرین کی پسند کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔