ممبئی: (دنیا نیوز) تامل اور تیلگو فلموں میں نظر آنے والی بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو خطرناک ایکشن سینز کی ٹریننگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سمانتھا روتھ امریکن سیریز کے بھارتی ورژن کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سینز کرتے ہوئے زخمی ہوئیں۔
دوران شوٹنگ اداکارہ کے ہاتھ پر چوٹ لگی جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر ایکشن کرنے کے فائدے کے عنوان کے ساتھ شیئر کی۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سمانتھا ان دنوں مارشل آرٹ کی بھی ٹریننگ کر رہی ہیں کیونکہ وہ جس امریکن سیریز پر کام کر رہی ہیں وہ ایکشن سے بھرپور ہے۔