ممبئی: (ویب ڈیسک) اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی وڈ انڈسٹری کو بھکاری مافیا گینگ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادیوں میں ناچنے اور ہیرو کے کمروں میں جانے کے مطالبے پر صاف انکار کر چکی ہیں جس پر انہیں پاگل قرار دیتے ہوئے جیل بھیجنے کی کوشش کی گئی۔
ٹوئٹر پر ایک بھارتی صارف کو جواب دیتے ہوئے کنگنا نے بتایا کہ ’ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ میری والدہ میری وجہ سے امیر نہیں ہیں کیوں کہ میں ایک سیاستدان، بیوروکریٹ اور کاروبار ی فیملی سے ہوں، میری والدہ پچھلے 25 سالوں سے ٹیچنگ کررہی ہیں، فلم مافیا کو سمجھنا ہوگا کہ مجھ میں Attitude کہاں سے آیا ہے، میں کیوں سستے کپڑے نہیں پہنتی اور شادیوں میں ڈانس نہیں کر سکتی‘۔
Please note my mother is not rich because of me, I come from a family of politicians, bureaucrats and businessmen. Mom has been a teacher for more than 25 years, film mafia must understand where my attitude comes from and why I can’t do cheap stuff and dance in weddings like them https://t.co/SH8eUfe8ps
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 27, 2023
ایک اور ٹوئٹ میں کنگنا نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ’بھکاری فلم مافیا نے میرے Attitude کو میرا غرور وتکبر کہا، کیوں کہ میں دوسری لڑکیوں کی طرح بیوقوفی پر نہیں ہنستی، آئٹم نمبر کرنا، شادیوں پر ناچنا، رات کو بلائے جانے پر ہیروز کو کمرے میں جانا ان سب کیلئے صاف منع کیا، انہوں نے مجھے پاگل کہتے ہوئے جیل بھیجنے کی کوشش کی۔
Is this attitude or integrity? Khud ko sudharne ki jageh woh mujhe sudharna chale hain, lekin chakkar yeh hai ki mujhe apne liye kuch bhi nahi chahiye, maine abhi apna sab girvi rakh ke ek film banayi hai, rakshashon ka safaya hoga heads will roll, no one should blame me
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 27, 2023
کنگنا نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ خود کو سدھارنے کی جگہ وہ مجھے سدھارنے چلے ہیں لیکن بات یہ ہے کہ مجھے اپنے لیے کچھ بھی نہیں چاہیے، میں نے ابھی اپنا سب گروی رکھ کر ایک فلم بنائی ہے۔