عالیہ بھٹ کی ماں بننے کے بعد سٹیج پر رقص کی پہلی وڈیو وائرل

Published On 28 February,2023 09:17 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں بننے کے بعد سٹیج پر رقص کی پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ایک ویڈیو میں عالیہ کو ایوشمان کھرانا اور اپارشکتی کھرانا کے ساتھ آر آر آر کے گانے ’ناچو ناچو‘ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت کے لیجنڈری فلمساز راج مولی کی بلاک بسٹر آر آر آر میں عالیہ بھٹ نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد عالیہ بھٹ کے مداح اداکارہ کی خود اعتمادی اور توانائی کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ عالیہ بھٹ کو دیکھو، صرف چار ماہ قبل اس خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا ہے اور اب یہ رقص کررہی ہے، اس کے مقابل کوئی نہیں آسکتا۔

واضح رہے کہ بلاک بسٹر فلم آر آر آر کو رواں برس 95 اکیڈمی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا اور اس فلم نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔