سڈنی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین کی تقریب ولیمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہیں مداح بہت پسند کررہے ہیں۔
ولیمے کی تقریب آسٹریلیا میں منعقد ہوئی جس کی تصاویر ان کے شوہر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے لباس پر تنقید کرنیوالوں کو اشنا شاہ نے آڑے ہاتھوں لے لیا
اشنا شاہ کے نکاح والی تصاویر پر تنازع پیدا ہوا تھا اور متعدد سوشل صارفین نے اس لباس کو مغربی قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے دلبرداشتہ ہو کر اداکارہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی اور اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈی ایکٹیویٹ کر دیا۔
اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ کچھ وقت سوشل میڈیا سے دور رہ کر آرام کرنا اور اپنے شوہر کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔
مزید پڑھیں: اداکارہ اشنا شاہ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں
واضح رہے کہ 2014 میں ڈرامہ سیریل ’مومن‘سے شہرت حاصل کرنے والی اشنا شاہ نے پچھلے ہفتے ہی نامور گالفر حمزہ امین سے شادی کی ہے۔